اقراء قتل کیس میں ایس پی عارف شاہ سمیت تین ملزمان کی ضمانت منظور

ویب ڈیسک  بدھ 28 ستمبر 2022
اسلام آباد ہائی کورٹ نے نامزد ملزمان ایس پی عارف شاہ سمیت تین ملزمان کی ضمانت کی توثیق کردی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نامزد ملزمان ایس پی عارف شاہ سمیت تین ملزمان کی ضمانت کی توثیق کردی

 اسلام آباد: خاتون پولیس کانسٹیبل اقراء قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوگئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اقراء قتل کیس میں گرفتار ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں: کانسٹیبل اقراء قتل کیس؛ ایس پی ٹریفک کو عہدے سے ہٹادیا گیا

 

ملزمان کی جانب سے ایڈوکیٹ عمران فیروز اور ملک جواد عادل نے دلائل دیے۔

عدالت نے نامزد ملزمان ایس پی عارف شاہ سمیت تین ملزمان کی ضمانت کی توثیق کرتے ہوئے ایس پی عارف حسین شاہ ، افتخار علی اور عمران نبی کی ضمانتیں منظور کرلیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں وفاقی پولیس کی جواں سال لیڈی کانسٹیبل اقراء نذیر کی پراسرار اور مشکوک حالات میں موت ہوئی تھی، جس پر ان کے رشتے دار ایس پی ٹریفک عارف شاہ سمیت  دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

کراچی یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے والی اقرا کراچی کی رہائشی تھیں اور ان کا تعلق مانسہرہ سے تھا۔ اقرا نے 2019 میں اسلام آباد پولیس میں ملازمت اختیار کی اور وہ اسلام آباد میں کچھ عرصے کے لیے اپنے رشتہ دار ایس پی ٹریفک پولیس عارف شاہ کے گھر رہائش پذیر رہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔