بادلوں سے اوپر رسی پر چلنے کا عالمی ریکارڈ

رافیل بریدی نے بادلوں سے اوپر ایک پٹی پر واک کر کے نہ صرف دنیا کو حیران کیا بلکہ ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا


ویب ڈیسک September 28, 2022
فوٹو اسکرین گریپ

برازیل سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ نوجوان نے بادلوں سے اوپر سلیک لائن واک کر کے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

عالمی اندراج ریکارڈ کرنے والے ادارے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق رافیل بریدی بلندی پر ایک رسی پر توازن رکھ کر چلنے میں کوئی خطرہ محسوس نہیں کرتے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

رافیل بریدی نے بادلوں سے اوپر ایک پٹی پر واک کر کے نہ صرف دنیا کو حیران کیا بلکہ بلندی پر کی جانے والی چہل قدمی کا بھی نیا ریکارڈ بنا لیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے لاوا اگلنے والے آتش فشاں پہاڑ کے اوپر بھی مکمل اعتماد کے ساتھ ایک پٹی پر چلنے کا مظاہرہ کر کے دورا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔

رافیل نے بتایا کہ انہوں نے سب سے پہلے اپنے گھر کے قریب ناریل کے دو درختوں کے درمیان تار پر چلنے کا مظاہرہ کیا تھا، جس کے بعد وہ اور اُن کے دوست اس کام کو کھیل کے طور پر انجام دیتے تھے۔

بعد ازاں انہوں نے ایک پہاڑ سے دوسرے پہاڑ پر اسی طرح جانے کا مظاہرہ بھی کیا۔

رافیل کے مطابق انہوں نے تار یا رسی پر چلنے کی تربیت کسی سے حاصل نہیں کی بلکہ وہ گھر پر ایک ٹانگ پر کھڑے ہوتے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں