اسلام آباد میں خاتون کو جنسی ہراساں کرنے میں ملوث ملزم صوابی سے گرفتار

ویب ڈیسک  جمعـء 30 ستمبر 2022
ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 اسلام آباد: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو جنسی طور پر ہراساں اور بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم زاہد کو صوابی سے گرفتار کر لیا۔ ملزم خاتون شکایت کنندہ کو بلیک میل اور جنسی طور پر ہراساں کرنے میں ملوث تھا۔

ملزم شکایت کنندہ کو سوشل میڈیا پر لائیو غیر اخلاقی حرکات کرنے کے لئے بلیک میل کر رہا تھا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے متعدد واٹس ایپ، فیس بک اکاؤنٹس، دھمکی آمیز پیغامات اور قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔