عمران خان کی ہیلی کاپٹر میں نماز ادا کرنے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  جمعـء 30 ستمبر 2022
انہوں نے سفید جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے اور اوپر کالی واسکٹ ہے جبکہ ہاتھ میں تسبیح بھی پکڑی ہوئی ہے۔

انہوں نے سفید جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے اور اوپر کالی واسکٹ ہے جبکہ ہاتھ میں تسبیح بھی پکڑی ہوئی ہے۔

 اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کی ہیلی کاپٹر میں سفر کے دوران نماز پڑھنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پائلٹ کے برابر میں نشست پر بیٹھے نماز ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے سفید جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے اور اوپر کالی واسکٹ ہے جبکہ ہاتھ میں تسبیح بھی پکڑی ہوئی ہے۔

ہیلی کاپٹر کسی پرفضا مقام سے گزر رہا ہے اور نیچے سرسبز و شاداب پہاڑ اور وادیاں بھی نظر آرہی ہیں۔

https://twitter.com/PakistanJannatt/status/1575753248480411649

سوشل میڈیا پر عمران خان کے حامی اپنے رہنما کے اس عمل پر انہیں خوب سراہ رہے ہیں، بعض صارفین کا کہنا تھا کہ یہ خیبرپختونخوا کی ویڈیو ہے اور عمران خان پشاور جا رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔