مینار ِپاکستان واقعہ میں ملوث ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

ویب ڈیسک  جمعـء 30 ستمبر 2022
خاتون کے ساتھ 14 اگست کے دن بدسلوکی کا واقعہ پیش آیا تھا(فائل فوٹو)

خاتون کے ساتھ 14 اگست کے دن بدسلوکی کا واقعہ پیش آیا تھا(فائل فوٹو)

لاہور: عدالت نے مینارِ پاکستان پر خاتون یوٹیوبر کے ساتھ بدسلوکی اور ہراسانی کرنے والے ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔

لاہور کی سیشن کورٹ نے مینارِ پاکستان واقع میں ملوث ملزمان ارسلان، عابد ، افتخار اورعمران سمیت 6 ملزمان کے ناقابل ضمانت  وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

عدالت نے گرفتاری کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے  متعلقہ ایس ایچ او کو حکم دیا ہے کہ  ملزمان کو 10 اکتوبر تک گرفتار کر کے پیش کیا جائے، عدالت میں نامزد ملزم ریمبو ،اسد عظمت ،محمد بلال سمیت سات ملزمان پیش بھی  کئے گئے۔

یاد رہے کہ متاثرہ خاتون کی درخواست پرلاہور کے تھانہ لاری اڈا پولیس نے مقدمہ درج کررکھا  ہے۔

14 اگست کو لاہور میں گریٹر اقبال پارک میں 400 کے قریب افراد نے خاتون یوٹیوبر کو ہراساں کیا تھا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے لڑکی پر ہجوم کے حملے اور ہراسانی کے افسوس ناک واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔