چھٹے پاک انگلینڈ ٹی 20 میچ میں محمد رضوان ٹیم کا حصہ نہ بن سکے

ویب ڈیسک  جمعـء 30 ستمبر 2022
سیریز کے پانچویں میچ میں کمر پر گیند لگنے کے بعد انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا(فوٹو: ٹوئٹر)

سیریز کے پانچویں میچ میں کمر پر گیند لگنے کے بعد انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا(فوٹو: ٹوئٹر)

 لاہور: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے چھٹے میچ میں سیریز کے کامیاب ترین اوپنر اور وکٹ کیپر محمد رضوان پلیئنگ الیون کا حصہ نہ بن سکے۔  

 سیریز کے کامیاب ترین اوپنر کو سیریز کے پانچویں میچ میں کمر پر گیند لگنے کے بعد آرام کا مشورہ دیا گیا تھا جس کے بعد انہیں ریسٹ دیا گیا جب کہ ان کی جگہ  محمد حارث کو ٹیم میں  شامل کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔