دنیا کی سب سے بڑی اسکرین پر شاہ رخ خان کی تشہیری وڈیو

برج خلیفہ کے سامنے ڈانسنگ فاؤنٹین پر اداکار کی مشہور فلم’اوم شانتی اوم‘ کا ٹائٹل سانگ بھی بجایا گیا۔


ویب ڈیسک September 30, 2022
شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر بھی برج خلیفہ کو روشن کیا گیا تھا۔ فوٹو: انسٹاگرام

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان ایک تشہیری ویڈیو میں دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر نظر آئے۔

برج خلیفہ کے سامنے ڈانسنگ فاؤنٹین پر اداکار کی مشہور فلم'اوم شانتی اوم' کا ٹائٹل سانگ بھی بجایا گیا۔

برج خلیفہ کے اس منظر کی ویڈیوز تھوڑی ہی دیر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔



مداح اداکار کے غیر معمولی فلاحی کاموں کی تعریفیں کرتے اور انہیں دنیا کی مشہور عمارت پر جلوہ گردیکھ کر فخر کرتے نظر آرہے ہیں۔

برج خلیفہ پر نشر کیے گئے اشتہار میں شاہ رخ خان نے ایک ہیلتھ کیئر گروپ کے بارے میں آگاہ کیا۔

گروپ میں عمان اور متحدہ عرب امارات میں مختلف برانڈز کے تحت 39 اسپتال اور طبی مراکز کی تشہیر شامل ہے۔

کمپنی نے دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر 28 ستمبر کو اپنی مہم کی افتتاحی تقریب میں اشتہار دکھا کر متحدہ عرب امارات کے ساتھ شاہ رخ خان کے مضبوط تعلق کو اجاگر کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر بھی برج خلیفہ کو روشن کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں