ماں اور بیٹا 18 کلو منشیات اسمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار

ماں اور بیٹے کو موٹروے پولیس نے ایم فور سے گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کردیا


ویب ڈیسک September 30, 2022
فوٹو ایکسپریس

موٹروے پولیس نے ایم فور میں کارروائی کرتے ہوئے ماں اور بیٹے کو گرفتار کر کے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

موٹروے پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کارروائی فیصل آباد کے ایم فور پر کی گئی، جس میں ملزمان کی گاڑی سے 18 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق موٹر وے ایم فورپر ساہیانوالہ فیصل آباد کے قریب تیزرفتاری و لاپرواہی سے گاڑی چلانے پر ڈرائیور کو رکنے کا اشارہ کیا تو اُس نے رفتار مزید تیز کردی، جس پر موٹروے پولیس کے عملے نے تعاقب کر کے مشکوک گاڑی کو روکا اور تلاشی لی۔

دوران تلاشی گاڑی میں سے 18 کلو منشیات برآمد ہوئی، جس کے بعد اس میں سوارخرم اور اس کی والدہ مسماتہ لبنیٰ بی بی کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان منشیات پشاور سے فیصل اسمگل کررہے تھے۔

ماں اور بیٹے کو برآمد ہونے والی منشیات سمیت مزید قانونی کاروائی کے لیے تھاساہیانوالہ فیصل آباد کے حوالے کر دیا گیا۔

آئی جی نشینل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس خالد محمود نے افسران کی بروقت کارروائی کو سراہا اور انہیں شاباش دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں