24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 2 مریض انتقال کرگئے

ویب ڈیسک  ہفتہ 1 اکتوبر 2022
ملک  بھر میں کورونا کے 48 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔این آئی ایچ:فوٹو:فائل

ملک بھر میں کورونا کے 48 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔این آئی ایچ:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: ملک بھر میں  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 2 مریض انتقال کرگئے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 2  مریضوں کا انتقال ہوگیا جبکہ 48 مریضوں کی حالت نازک  ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے11 ہزار718  ٹیسٹ کئےگئے جن میں سے 75 کیسز کورونا مثبت رپورٹ ہوئے۔

این آئی ایچ کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کے 48 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.64   ریکارڈ کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔