- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست مجرم قرارڈ
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کے ارادے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
- 'امن کی سرحد' کو 'خوشحالی کی سرحد' میں تبدیل کریں گے، پاک ایران مشترکہ اعلامیہ
- وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
5 سال میں آئی ٹی برآمدات 10 ارب ڈالر تک لے کرجائیں گے، زوہیب خان
اسلام آباد: پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے نو منتخب چیئرمین زوہیب خان نے کہا ہے کہ آئندہ 5 سال میں آئی ٹی کی برآمدات کو 10 ارب امریکی ڈالر تک لے جایا جائے گا۔
پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے نو منتخب چیئرمین زوہیب خان نے گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی انڈسٹری کے لیے 2030 تک ٹیکس کی چھوٹ کو دوبارہ متعارف کرانے کیلیے حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے کاروبار کرنے میں آسانی اور لاگت کو بہتر بنانے کیلیے سرکاری اداروں کے ساتھ کام کریں۔
اس بارے پاشا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن نے اپنے سالانہ انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کیلئے نئے بورڈ ممبران کا انتخاب کیا۔
ایگزیکٹو کمیٹی نے متفقہ طور پر محمد زوہیب خان (A2Z Creatorz) کو اپنا چیئرمین منتخب کر لیا اور دیگر عہدیداران میں علی احسان سینئر وائس چیئرمین، خرم راحت وائس چیئرمین، شہزاد شاہد خزانچی شامل ہیں۔
سی ای سی کے نومنتخب اراکین میں محسن علی (ان باکس)، شہزاد شاہد (ٹی پی ایس)، جمیل گوہیر (ورچوئل فورس)، مدثر ملک (ایپ جنی) اور اعظم مغل شامل ہیں اور پچھلے سال سے 5 منتخب اراکین بھی شامل ہیں۔
آئی ٹی انڈسٹری کے رہنماؤں، تجارتی اداروں اور اعلیٰ سرکاری عہدیداروں نے نئے سی ای سی اور عہدیداروں کا خیرمقدم کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔