مندر سے واپسی پر ہندو یاتریوں کی گاڑی تالاب میں گرگئی 27 ہلاک

حادثے میں 22 ہندو یاتری زخمی بھی ہوئے


ویب ڈیسک October 02, 2022
ٹریکٹر ٹرالی حادثے میں 22 ہندو یاتری زخمی بھی ہوئے، فوٹو: فائل

ہندو یاتریوں کو واپس لانے والی ٹریکٹر ٹرالی ایک خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے تالاب میں گر گئی جس کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر کان پور کے مندر چندریکا دیوی کے سالانہ تہوار سے 50 سے زائد ہندو یاتری ٹریکٹر ٹرالی پر واپس گھروں کو جا رہے تھے۔

ٹریکٹر ٹرالی ایک خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور تالاب میں جا گری۔ تالاب گہرا تھا جس میں ڈوب کر 27 افراد ہلاک ہوگئے۔

ریسکیو ٹیم نے 22 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا ہے جہاں 5 زخمیوں کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

خیال رہے کہ ٹریکٹر ٹرالی مسافر گاڑی نہیں بلکہ یہ اجناس اور دیگر چیزوں کی مال برداری کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں