پاک افغان سرحد انگور اڈہ پر جھاڑیوں سے 23 کلو چرس برآمد

ویب ڈیسک  اتوار 2 اکتوبر 2022
اینٹی نارکوٹکس فورس نے چرس قبضے میں کرلی تاہم  کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی (فوٹو : اے این ایف)

اینٹی نارکوٹکس فورس نے چرس قبضے میں کرلی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی (فوٹو : اے این ایف)

 کوئٹہ: پاک افغان سرحد انگور اڈہ پر جھاڑیوں سے 23 کلو گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے پاک افغان سرحدی علاقے انگور اڈہ کے مقام پر جھاڑیوں میں چھپائی گئی منشیات برآمد کرلی۔ چرس کا وزن 23 کلو گرام ہے۔ ادارے نے چرس قبضے میں لے لی تاہم  کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق نامعلوم ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔