شوہر کی دوسری شادی پر بیوی نے اپنے شیر خوار بچوں کو بالکونی سے پھینک دیا

ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں ڈیڑھ ماہ اور دو سال ہے، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا


ویب ڈیسک October 02, 2022
(فوٹو : فائل)

مصر میں خاتون نے شوہر کی دوسری شادی پر اپنے دونوں بچے بالکونی سے پھینک دیئے جس کےنتیجے میں بچوں کی موت واقع ہوگئی۔

عرب میڈیا کے مطابق مصر کے ایک گاؤں کی رہائشی عمارت کی تیسری منزل پر مقیم ایک خاتون نے اپنے ڈیڑھ ماہ اور دو سال کے بچوں کو بالکونی سے پھینک دیا۔ اہل محلہ بچوں کو اسپتال لے کر گئے تاہم زیادہ خون بہہ جانے کے باعث ان کی موت واقع ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون جب حاملہ تھیں تو ان کے شوہر نے دوسری شادی کرلی تھی اور خرچہ نہیں دیتے تھے۔ کسمپرسی میں دوسرے بچے کی ولادت ہوئی لیکن بچوں کو کھلانے کے لیے بھی کچھ نہں تھا جس پر خاتون نے یہ انتہائی اقدام اُٹھایا۔

اہل محلہ کا کہنا تھا کہ خاتون نے خود بھی بالکونی سے چھلانگ لگاکر خودکشی کی کوشش کی تاہم انھیں روک لیا گیا۔ پولیس نے خاتون کو حراست میں لے لیا ہے۔ خاتون کا نام نیفین عبداللہ ہے اور ان کی عمر محض 20 سال ہے۔

عدالت نے ملزمہ کے مکمل جسمانی اور ذہنی معائنے کا حکم دیا ہے اور تب تک خاتون کو دارالامان میں رکھا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں