من پسند جگہ پر تبادلہ نہ ہونے پر انسپیکٹر کا سینئر خاتون آفیسر پر تشدد

پولیس نے خاتون آفیسر پارس زبیر کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا


ویب ڈیسک October 02, 2022
فائل فوٹو

من پسند جگہ پر تبادلہ نہ ہونے پر انسپیکٹر انفورسمنٹ نے نشہ کی حالت میں سیینئر خاتون آفیسر کو تشدد کا نشانہ بنانا ڈالا۔

واقعہ گزشتہ شام پیش آیا جہاں راوی زون سے متعلقہ انسپیکٹر انفورسمنٹ واصف ایوب بٹ نشہ کی حالت میں زونل آفیسر پارس زبیر کے دفتر داخل ہوا اور عملہ کی موجودگی میں ناصرف خاتون آفیسر پر حملہ کیا بلکہ جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتا رہا۔

Lady officer torture

خاتون آفیسر پارس کے سر سے ڈوپٹہ اتار کر تھپڑ رسید کیے جبکہ عملہ نے بیچ بچاؤ کرتے ہوئے ڈپٹی ایم او آر راوی ٹاؤن پارس زبیر کو بچایا۔ اس دوران، ملزم واصف ایوب خاتون آفیسر کا سرکاری ریکارڈ بھی اٹھا کر اپنے ساتھ لے گیا۔

پولیس نے خاتون آفیسر پارس زبیر کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں