بھارتی شہری کو سانپ کو چومنا مہنگا پڑگیا ویڈیو وائرل

ایک بہت ہی مناسب جوابی بوسہ، کبھی جنگلی جانوروں کے ساتھ کھیلنے کی کوشش مت کریں، ویڈیو پر صارف کا تبصرہ


ویب ڈیسک October 02, 2022
فوٹو فائل

بھارت میں زہریلے سانپ کو چومنے کی کوشش کرنے والے شہری کے ہونٹوں پر سانپ نے ڈس لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سانپ کے ڈسنے کا واقعہ بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع شیواموگا میں پیش آیا جہاں ایک شخص سانپ کے منہ پر بوسہ دینے کی کوشش کررہا تھا اور جواباً سانپ نے بھی شہری کا بوسہ لے لیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب متاثرہ شخص سانپ کے پھیلے پھن کو چومنے کی کوشش کرتا ہے تو وہ پلک جھپکتے ہی اس کے ہونٹ پر کاٹ لیتا ہے جس پر وہ گھبرا کر سانپ کو پھینک دیتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سانپ کے بوسے کا نشانہ بننے والے شخص کو بچالیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی سامنے آرہے ہیں، ایک صارف نے کہا کہ 'ایک بہت ہی مناسب جوابی بوسہ، کبھی جنگلی جانوروں کے ساتھ کھیلنے کی کوشش مت کریں'۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں