وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کیلیے بنائے گئے ’’رئیل ٹائم ڈیش بورڈ‘‘ کو مسترد کردیا

ویب ڈیسک  پير 3 اکتوبر 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کے لیے رئیل ٹائم ڈیش بورڈ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس کا افتتاح کرنے سے انکار کردیا۔ 

اسلام آباد میں سیلا ب متاثرین کی امداد کی مانیٹرنگ سے متعلق تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف کو ڈیش بورڈ کی خصوصیات پر بریفنگ دی گئی جس پر شہباز شریف نے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ کیسا ڈیش بورڈ ہے، یہ مذاق ہے، یہ ایسا بورڈ نہیں ہے جو قوم کو درکار ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب کے متاثرین کے لیے آنے والی امداد مثلاً رضائیاں، بے بی فوڈ، پینے کا پانی کہاں جارہا ہے، اس کی تفصیلات کہاں ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ڈیش بورڈ کی ورکنگ مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے، ڈیش بورڈ رئیل ٹائم انفارمیشن اپ ڈیٹ کی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔