عالیہ بھٹ نے بین الاقوامی سطح پر دو بڑے اعزازات حاصل کرلئے

ویب ڈیسک  پير 3 اکتوبر 2022
عالیہ بھٹ نے ٹائم 100 امپیکٹ ایوارڈ بھی حاصل کیا ہے، فوٹو: انسٹاگرام

عالیہ بھٹ نے ٹائم 100 امپیکٹ ایوارڈ بھی حاصل کیا ہے، فوٹو: انسٹاگرام

 ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے ٹائم 100 امپیکٹ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

برطانوی اخبار ’دی گارڈین‘ کے فلمی نقادوں نے دنیا بھر سے بہترین اور خراب فلمی پرفارمنس کی فہرست جاری کردی۔

دی گارڈین کی جاری کردہ فہرست کے مطابق عالیہ بھٹ نے فلم گنگو بائی میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے۔

برطانوی اخبار فلمی نقادوں نے عالیہ بھٹ کا موازنہ میکسیکن اداکارہ لوپیتا نیونگو اور ماضی کی مقبول امریکی اداکارہ مارلن منرو سے کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالیہ کی فلم گنگو بائی میں اداکاری 2022 کی بہترین پرفارمنس ہے۔

گارڈین کے فلمی نقاد مائیک میک کیہل کے مطابق عالیہ بھٹ نے فلم ’گنگو بائی‘ کی مضبوط کہانی نہ ہونے کے باوجود بھی اپنی جاندار اداکاری کے ذریعے اس فلم میں جان ڈال دی‘۔

واضح رہے کہ گنگوبائی کی کہانی حسین زیدی کی کتاب ’مافیا کوئین آف ممبئی‘ پر مبنی ہے، جس میں عالیہ بھٹ کے ساتھ اجے دیوگن اور دیگر نے کردار نبھائے ہیں۔

یہ ایک نوجوان خاتون کی گجرات سے بھاگ کر ممبئی آنے، اس کے ساتھ ہونے والے دھوکے، جسم فروشی کی زندگی جیسے واقعات پر مبنی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔