سینیٹر فیصل جاوید نے قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر سوالات اٹھادیے

ویب ڈیسک  پير 3 اکتوبر 2022
فائل فوٹو

فائل فوٹو

 اسلام آباد: تحریک انصاف کے تعلق رکھنے والے سینیٹر فیصل جاوید نے سینیٹ اجلاس میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سے متعلق معاملہ متعلقہ کمیٹی میں بھیج دیں۔

فیصل جاوید نے کہا کہ ہماری قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم تھی لیکن ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی بہتر نہیں رہی اور انگلینڈ کے ساتھ سیریز میں بھی قومی ٹیم کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ قومی ٹیم کی خراب کارکردگی کی ذمہ دار سلیکشن کمیٹی ہے جبکہ میرٹ کا نہ ہونا بھی اس کی ایک وجہ ہے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے معاملہ متعلقہ کمیٹی کو بھیج دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔