ڈی آئی خان میں ٹریکٹر اور ٹرک میں تصادم سے 11 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  پير 3 اکتوبر 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریکٹر اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہوگئے۔ 

پولیس کے مطابق حادثہ ڈی آئی خان میں دانہ سر کے مقام پر پیش آیا، ٹریکٹر پر متعدد افراد سوار تھے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں۔

پولیس نے بتایا کہ زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریفک حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے، صدر مملکت نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔