پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کم ہوگئی

ویب ڈیسک  منگل 4 اکتوبر 2022
کورونا کی وبا سے معاشی رکاوٹیں آئیں اور سماجی پابندیوں کے باعث سی پیک سرگرمیاں کم ہوئیں، وفاقی وزیر، سینیٹ میں جواب (فوٹو : انٹرنیٹ)

کورونا کی وبا سے معاشی رکاوٹیں آئیں اور سماجی پابندیوں کے باعث سی پیک سرگرمیاں کم ہوئیں، وفاقی وزیر، سینیٹ میں جواب (فوٹو : انٹرنیٹ)

 اسلام آباد: دو سال کے دوران پاکستان میں چین کی جانب سے سرمایہ کاری میں کمی آگئی۔

یہ بات وفاقی وزیر سرمایہ کاری چوہدری سالک نے سینیٹ کے اجلاس میں سوال کے تحریری جواب میں کہی۔ وفاقی وزیر نے تحریری جواب میں بتایا کہ پہلے سی پیک کا فیز ون چل رہا تھا اس فیز میں انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ تھی اس لیے زیادہ تھی اب انڈسٹریل انویسٹمنٹ ہے اس لیے کمی آئی ہے۔

چوہدری سالک نے بتایا کہ گزشتہ دو برس کے دوران چینی سرمایہ کاری میں کمی کی مختلف وجوہات ہیں، کورونا کی وباء عالمی اقتصادی سرگرمیوں میں کمی کی بڑی وجہ ہے، وبا سے معاشی رکاوٹیں اور سماجی پابندیوں کے باعث سی پیک سرگرمیاں کم ہوئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک، بجلی اور انفرا اسٹرکچر کے تحت پہلے فیز کے منصوبے مکمل ہوگئے، دوسرے مرحلے میں سی پیک صنعتی تعاون اور اقتصادی زون شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔