ہمالیہ میں برف کا تودہ گرنے سے 2 کوہ پیما ہلاک19 لاپتہ

برف کا تودہ اس وقت گرا جب وہاں 21 افراد کوہ پیمائی کی تربیت لے رہے تھے


ویب ڈیسک October 04, 2022
19 کوپیما لاپتہ ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، فوٹو: فائل

بھارت کے ہمالیہ پہاڑی سلسلے میں برف کا تودہ گرنے سے 2 کوہ پیما ہلاک اور 19 لاپتہ ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہمالیہ میں 19 افراد مقامی ادارے کے ذریعے کوہ پیمائی کی تربیت حاصل کر رہے تھے۔ اس دوران برف کا تودہ ان پر گر گیا جس کے نتیجے میں 2 کوہ پیما ہلاک اور 19 لاپتہ ہوگئے۔

برف کے تودے میں پھنسے کوہ پیماؤں کی مدد کے لیے ریسکیو ٹیم بھیجی گئی جس نے ملبے سے 2 لاشیں نکالی ہیں تاہم دیگر 19 کوہ پیماؤں کا سراغ نہ مل سکا۔ اندھیرا ہوجانے اور موسم کی خرابی کے باعث ریسکیو آپریشن کو روکنا پڑا۔

موسم ٹھیک ہونے پر ریسکیو کا کام دوبارہ شروع کیا جائے گا تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ برف تودے میں پھنسے تمام کوہ پیماؤں کا تعلق بھارت سے ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں