امریکی ماڈل کم کارڈیشین کو کرپٹو کرنسی کی تشہیر مہنگی پڑ گئی

ویب ڈیسک  منگل 4 اکتوبر 2022
 کم کارڈیشین نے 11 لاکھ 60 ہزار ڈالر جرمانہ ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے، (فوٹو: فائل)

کم کارڈیشین نے 11 لاکھ 60 ہزار ڈالر جرمانہ ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے، (فوٹو: فائل)

نیویارک: امریکی ماڈل اور اداکارہ کِم کارڈیشین نے اپنے انسٹاگرام پیج پر کرپٹو کرنسی کی تشہیر کرنے پر 11 لاکھ 60 ہزار ڈالر جرمانہ ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

یو ایس سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے کہا ہے کہ ریئلیٹی ٹی وی اسٹار کارڈیشین نے کرپٹو کرنسی کی تشہیر کے لیے ڈھائی لاکھ ڈالر وصول کیے تھے۔

کارڈیشین کے وکیل نے کہا ہے کہ ٹی وی اسٹار نے شروع سے ہی ایس ای سی کے ساتھ مکمل تعاون کیا اور وہ اس معاملے میں ان کی مدد کرنے کے لیے مزید جو کچھ بھی کر سکتی ہیں وہ کرنے کو تیار ہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس جنوری میں کارڈیشین، باکسر فلوئڈ مے ویدر جونیئر، باسکٹ بال کھلاڑی پال پیئرس اور ایتھیریم میکس کرپٹو کرنسی کے تخلیق کاروں کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔

اس مقدمے میں ان پر الزام تھا کہ انھوں نے سرمایہ کاروں کو فروخت کرنے سے پہلے قیمت کو بڑھانے کے لیے ڈیزائن کردہ ’پمپ اینڈ ڈمپ‘ سکیم میں کرپٹو کرنسی کو گمراہ کن طور پر فروغ دینے اور فروخت کرنے کے لیے تعاون کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔