مریم کہتی ہیں ڈار کی ذمہ دار ہوں شہباز کی نہیں، شیخ رشید

ویب ڈیسک  بدھ 5 اکتوبر 2022
اسحاق ڈار معاشی اعداد و شمار میں ٹمپرینگ کرنے میں ماہر ہیں، سربراہ عوامی لیگ (فوٹو:فائل)

اسحاق ڈار معاشی اعداد و شمار میں ٹمپرینگ کرنے میں ماہر ہیں، سربراہ عوامی لیگ (فوٹو:فائل)

 راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آل شریف کی سیاست کا فیصلہ چند دن میں لندن کی میٹنگ میں ہونےجا رہا ہے، مریم کہتی ہیں کہ میں شہباز شریف کی حکومت سےخوش نہیں لیکن ڈار کی ذمہ دار ہوں۔

راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نومبر تک تمام مسائل طے ہونے ہیں، اب مفتاح اسماعیل بھی کہہ رہے ہیں اسحاق ڈار مروائے گا، غریب مررہا ہے ملک میں معاشی بحران شدید ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزاکرات اور جوڈو کراٹے دونوں کے لئے تیار ہیں، ہمارا راستہ روکا گیا تو وہیں بیٹھ جائیں گے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ سائفر غریب کا مسئلہ نہیں جو مرضی کر لیں سب ایکسپوز ہوں گے، ایک بار شفاف الیکشن کرا دیں سب مسائل حل ہوجائیں۔

مزید پڑھں: عمران کی کال ناگزیر ہے، تاخیر کی گنجائش نہیں، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آرٹیکل 245 کہنا آسان ہے لگانا مشکل ہے، وزیرداخلہ اپنے سائز اور ہوش میں رہیں۔ ووٹ کو عزت دو کی چیخیں نکلیں گی۔

قبل ازیں سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار معاشی اعداد و شمار میں ٹمپرینگ کرنے میں ماہر ہیں، مفتاح اسماعیل مفت میں مارے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہا کہ مریم نے جنرل عاصم منیر کا نام لے کر نواز شریف کی خواہش کو خبر بنایا ہے، عوام اور فوج کو لڑانےکی سازش ناکام ہوگی۔
ٹویٹ سے لندن کی میٹنگ پر جلد قوم کو با خبر کروں گا، 15 نومبر تک سیاست آر پار ہوجائے گی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔