عمران خان کا اپنی سالگرہ کی مبارکباد پر دلچسپ تبصرہ

ویب ڈیسک  بدھ 5 اکتوبر 2022
فوٹو : عمران خان/فیس بک

فوٹو : عمران خان/فیس بک

 لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اپنی سالگرہ کے موقع پر کارکنان کے نعروں پر دلچسپ جواب سامنے آیا ہے۔

لاہور میں ایک تقریب کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان خطاب کرنے اسٹیج پر آئے تو کارکنوں کی جانب سے عمران خان کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی۔

کارکنوں کی جانب سے سالگرہ کے نعروں پر عمران خان نے کہا کہ انسان جب 70 سال کا ہو جائے تو اسے برتھ ڈے یاد نہیں کروائی جاتی۔ سابق وزیراعظم کے بیان پر وہاں بیٹھے لوگوں نے بھی قہقہہ لگایا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی 5 اکتوبر کو سالگرہ منائی جاتی ہے اور اس وقت وہ 70 برس کے ہوگئے ہیں۔ عمران خان 1952 میں لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔