کرائسٹ چرچ میں قومی کرکٹرز کے کھانے کی تصاویر وائرل

ویب ڈیسک  بدھ 5 اکتوبر 2022
فوٹو ایکسپریس

فوٹو ایکسپریس

کرائسٹ چرچ: قومی کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں کھانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

پاکستانی ٹیم سہہ فریقی سیریز میں حصہ لینے کے لیے نیوزی لینڈ پہنچی ہے جہاں پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش میچز کھیلے جائیں گے۔

قومی ٹیم سہ ملکی سیریز میں شرکت کے لیے منگل کو کرائسٹ چرچ پہنچی تھی۔ پاکستان 7 اکتوبر کو اپنا پہلا میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا۔سہ فریقی سیریز کے اختتام پر قومی ٹیم 16 اکتوبر سے شروع ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ میں شرکت کے لیے آسٹریلیا پہنچے گی۔

cricket-1

cricket-2

cricket-3

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔