بھارتی سیاستدان کی عوام میں مرغی اورشراب کی بوتل بانٹنے کی ویڈیو وائرل

مرغی اور شراب کی بوتل پر بکتی بھارت کی جمہوریت، ریٹائرڈ سرکاری افسر کا ویڈیو پرتبصرہ


ویب ڈیسک October 06, 2022
سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی سیاستدان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا:فوٹو:سوشل میڈیا

بھارت میں ایک سیاستدان کی جانب سے عوام میں مرغی اور شراب کی بوتل باٹنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی ریاست تلنگانہ کے ایک سیاستدان نے لوگوں کو ووٹ دینے پر راضی کرنے کے لئے تہوار کے موقع پر مرغی اورشراب کی بوتلیں بانٹ دیں۔ سوشل میڈیا پرمرغی اور شراب بانٹنے والے سیاستدان کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

https://twitter.com/suryapsingh_IAS/status/1577241151160975362?s=20&t=6xaUze8HLh3Weij_8uc_jQ

سیاستدان کی اس حرکت کو سوشل میڈیا صارفین نے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک ریٹائرڈ سرکاری افسر نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ مرغی اور شراب کی بوتل میں بکتی بھارت کی جمہوریت۔ ایک اورصارف نے کہا انتخابات سے پہلے کھانے پینے کی اشیا بانٹتے سیاستدانوں کو تو دیکھا تھا لیکن اس طرح کھلے عام شراب کی بوتل اور مرغی تقسیم ہوتے پہلی بار دیکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں