شہباز گل کا شناختی کارڈ اے ٹی ایم اور دیگر اشیا واپس کرنے کا حکم

عدالت نے متنازع اشیا کو تفتیش کے لیے رکھنے تک کا اختیار پولیس کو دے دیا


ویب ڈیسک October 06, 2022
شہباز گل کی جانب سے علی بخاری اور اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے (فوٹو فائل)

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی جانب سے سپرداری کی جزوی درخواست منظور کرتے ہوئے عدالت نے ان کے زیر استعمال اشیا واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کی سپرداری کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ دوران سماعت عدالت نے شہباز گل کی سپرداری کی جزوی درخواست منظور کرتے ہوئے شناختی کارڈ، عینک، اے ٹی ایم سمیت روزمرہ کی اشیا واپس دینے کا حکم دےدیا۔

شہباز گل کی جانب سے علی بخاری اور اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔ عدالت نے حکم دیا کہ اسلام آباد پولیس کو متنازع اشیا کو تفتیش کےلیے رکھنے تک اختیار دیا جاتا ہے، تاہم عدالت نے 31 اشیا کی لسٹ میں سے جزوی اشیا واپس کرنےکا حکم دیا۔

بعد ازاں عدالت نے شہباز گل کیس کی مزید سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں