جشن میلاد النبیؐ صدر مملکت نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی منظوری دیدی

کمی کا اطلاق قتل،جاسوسی،زنا،چوری،ڈکیتی،اغواء،دہشت گردی،مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں پر نہیں ہوگا


ویب ڈیسک October 07, 2022
کمی کا اطلاق قتل،جاسوسی،زنا،چوری،ڈکیتی،اغواء،دہشت گردی،مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں پر نہیں ہوگا (فوٹو : فائل)

جشن میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کی منظوری دے دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کمی کی یہ منظوری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی جس کے تحت قیدیوں کی سزا میں 90 روز کی کمی کردی جائے گی۔

سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں، زنا، چوری، ڈکیتی، اغواء اور دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر نہیں ہوگا۔ اسی طرح اس فیصلے کا اطلاق مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔

فیصلے کا اطلاق 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدی جو اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے ان پر ہوگا، 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی جو ایک تہائی قید کاٹ چکی ہیں، ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا، 18 سال سے کم عمر افراد جو اپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکے ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں