میٹا کا انسٹاگرام پروفائل اور ہوم پیج پر اشتہارات دکھانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  جمعـء 7 اکتوبر 2022
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے فوٹو ویڈیو شیئرنگ اپیلی کیشن انسٹاگرام کی آمدنی بڑھانے کے لیے پروفائل فیڈز اور ایکسپلورہوم پیج پر اشتہارات دکھانے کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2019 کے بعد سے میٹا کی آمدنی ٹِک ٹاک کے ساتھ سخت ہوتے مقابلے اور ایپل کی اشتہارات کے حوالے سے پرائیویسی اپ ڈیٹ کے سبب انتہائی کم ہوگئی ہے۔ رواں ہفتے کمپنی کی جانب سے کیےگئے اپنے اعلان میں اپنی مشتہر اشیاء کی فہرست میں انسٹاگرام پر آگمینٹڈ ریئلٹی سمیت دیگر اپ ڈیٹس بھی کیں۔

اعلان کے مطابق کمپنی ایک ایسے ماحولیاتی نظام کی دریافت میں سرمایہ کاری کررہی ہے جو گاہکوں کے ساتھ تعلقات،  اشیاء کی مانگ اور برانڈز میں دلچسپی پیدا کرتی ہے۔کاروبار کی مدد کے لیے کمپنی انسٹاگرام پر نئی اشتہارات کی تنصیبات اور فارمیٹ متعارف کرا رہی ہے۔

صارفین کو پیش کیے جانے والے اشتہارات کی تعداد مختلف ہوگی لیکن یہ ان جگہوں پر پیش کیے جائیں گے جہاں پہلے نہیں ہوتے تھے۔

دوسری جانب ایکسپلور ہوم پیج پر بزنسز کےلیے اشتہارات کی جگہ پہلے سے دستیاب ہے جبکہ میٹا فی الحال صرف پروفائل فِیڈ میں اشتہارات کی آزمائش کر رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔