دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی تشہیر کا منفرد انداز

کرونا وبا سمیت دیگر وجوہات کی بنا پرفلم کی ریلیز تاخیرکا شکا رہی


ویب ڈیسک October 07, 2022
فوٹو: فائل

پاکستانی تاریخ کی مہنگی ترین فلم 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' کی ٹیم نے تشہیر کا منفرد انداز اپناتے ہوئے شوٹنگ کے دوران کی تصاویر بھی شیئر کردیں۔

دی لیجنڈ آف مولاجٹ طویل انتظار کے بعد 13 اکتوبر کو پاکستانی سینما گھروں کی زینت بنے گی، کورونا وبا سمیت دیگر وجوہات کے بنا پر فلم کی ریلیز طویل تاخیرکا شکا رہی۔

فلم کی تشہیر کیلئے حال ہی میں شوٹنگ کے دوران ریکارڈ کئے جانے والے دلچسپ مناظر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں۔

Mahara-Fawad

مرکزی کرداروں کی پرفارمنس کے دوران یا اس سے پہلےاور بعد کے مناظر فلم بینوں کی بے چینی میں مزید اضافےکا سبب بن رہے ہیں.

Hamza-Abbasi

شوٹنگ کے دوران ماہرہ خان اور ٖفواد خان کی تصویریں وائرل ہوئیں تو کہیں حمزہ علی عباسی کرئیو ممبرز کے ساتھ گھومتے نظر آرہے ہیں یا سیٹ پر اپنے کاسٹیوم میں پرفارم کرتے دکھائے دے رہے ہیں۔

Humaima

فلم کی عکس بندی دوران کاسٹیومز میں مختلف تصاویر اور شوٹنگ کی مناسبت سے لئے پوز بھی خوب وائرل ہیں ۔

Fawad-12

فلمسازوں کی رائے میں دی لیجنڈ آف مولاجٹ نہ صرف پنجابی بلکہ پاکستانی سینما کے لیے ایک نیا سنگ میل ثابت ہوگی۔

4-jat

منفرد سیٹ پر بننے والی فلم کے مرکزی کرداروں کے علاوہ فلم میں شامل دیگر کاسٹ بھی فلم بینوں کی دلچسپی کا باعث ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں