اونٹ مالک کے ساتھ فرنچ فرائز خریدنے پہنچ گیا، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  جمعـء 7 اکتوبر 2022
(تصویر: انٹرنیٹ)

(تصویر: انٹرنیٹ)

لاس ویگس: امریکا میں ایک شخص کے اونٹ کے ہمراہ ریسٹورانٹ کے ڈرائیو تھرو میں فرنچ فرائز لینے جانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگس میں ایک شخص اونٹ کے ساتھ ریسٹورانٹ کے ڈرائیو تھرو میں فرنچ فرائز خریدنے پہنچا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ریسٹورانٹ کے عملے نےمعمول سے ہٹ کر گاہک کی آمد پر خوب قہقہے لگائے۔

اونٹ ساتھ لانے والے شخص نے ریسٹورانٹ میں کھانے کا آرڈر دیا اور آرڈر ملنے پرچلتا بنا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔