بھکاریوں کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم پر حملہ؛ خاتون افسر سمیت 3 زخمی

ویب ڈیسک  جمعـء 7 اکتوبر 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

لاہور میں بھکاریوں نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم پر حملہ کرکے عملے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ 

تفصیلات کے مطابق بھکاری مافیا نے موہنی روڈ پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم پر حملہ کیا۔ عملے نے بتایا کہ بھکاری بچوں کو تحویل میں لینے پر بھکاریوں کی پشت پناہی کرنے والے افراد نے حملہ کیا۔

عملے کے مطابق بھکاری مافیا کے حملے میں بیورو کی خاتون افسر اور ریسکیو ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔