لاہور میں ٹرک سے 1600 کلو خراب گوشت برآمد

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے گوشت اور مکھن سے بھرا چلر ٹرک پکڑ لیا


ویب ڈیسک October 08, 2022
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے گوشت اور مکھن سے بھرا چلر ٹرک پکڑ لیا

کولڈ اسٹورز کی چیکنگ شروع ہوئی تو ناقص اشیاء اسٹورز سے نکل کر ادھر ادھر ہونے لگیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے علی الصبح خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے گوشت اور مکھن سے بھرا چلر ٹرک پکڑ لیا۔ چلر ٹرک سے 1600 کلو خراب گوشت، 150 کلو ایکسپائر مکھن، 20کلو پنیر برآمد ہوئی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ بھبھتیاں چوک پر واقع کولڈ اسٹور سے ناقص مال نکال کر سپلائی کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی، نیلےرنگ کے بدبودار گوشت کی موجودگی اور ریکارڈ کی عدم دستیابی پائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں کولڈ اسٹوریج سے تین سال پرانا 7 ہزار کلو گوشت برآمد

مدثر ریاض ملک نے کہا کہ ٹرک ڈرائیور سے تحقیقات کر کے کولڈ اسٹور کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، ایکسپائر اسٹاک کو تازہ اشیاء کے ساتھ سپلائی یافروخت کرنا دھوکہ دہی اور سنگین جرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کی انڈسٹری میں کوئی جگہ نہیں، معمولی خلاف ورزیوں پر اصلاح کریں گے، ملاوٹ یا جعلسازی ہرگز برداشت نہیں۔

https://c.express.pk/2022/10/whatsapp-video-2022-10-08-at-11.35.15-am-1665215821.mp4

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں