ناظم آباد میں غیر قانونی پورشنز بنانے پر پلاٹ مالک کیخلاف ایف آئی آر کا حکم

کورٹ رپورٹر  ہفتہ 8 اکتوبر 2022

 کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ناظم آباد میں غیر قانونی پورشنز بنانے سے متعلق درخواست پر بڑا حکم جاری کرتے ہوئے پلاٹ نمبر 8/2 بلاک 2 ڈی کے مالک کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیدیا۔

ہائیکورٹ نے ناظم آباد میں غیر قانونی پورشنز بنانے سے متعلق درخواست پر بڑا حکم جاری کردیا۔ عدالت نے پلاٹ نمبر 8/2 بلاک 2ڈی کے مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے خلاف ضابطہ تعمیرات میں معاونت پر ایس بی سی اے افسران کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ڈی جی ایس بی سی اے 15 روز میں انکوائری کریں۔ غیر قانونی تعمیرات میں معاونت کرنے والے افسران کا تعین کیا جائے۔

عمل درآمد نہ کرنے پر عدالت نے ڈی جی ایس بی سی اے کو طلبی کی بھی تنبیہہ کی ہے۔ عدالت نے تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر فیصلہ پر عمل درآمد نہ کیا تو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔