امریکی صدر نے بھنگ رکھنے پر سزا کاٹنے والے قیدیوں کو عام معافی دیدی

تعجب ہے ہم ابھی تک بھنگ کو ہیروئن کی طرح کا نشاہ سمجھتے ہیں، صدر جوبائیڈن


ویب ڈیسک October 08, 2022
بھنگ سے متعلق قانون پر ترمیم کی ضرورت ہے، صدر جوبائیڈن( فوٹو: فائل)

امریکی صدر جو بائیڈن نے بھنگ رکھنے کے جرم میں گرفتار تمام قیدیوں کو عام معافی دیتے ہوئے فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے صدر جوبائیڈن نے بھنگ رکھنے کے الزام میں سزا کاٹنے والوں کے لیے عام معافی کا اعلان کرتے ہوئے تمام ریاستوں کے گورنرز کو ان افراد کی رہائی کے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ہزاروں کی تعداد میں شہری صرف بھنگ برآمد ہونے کی وجہ سے مجرم ٹھہرائے گئے جس کے باعث وہ ملازمتوں، گھروں اور تعلیمی مواقعوں سے بھی محروم ہوجاتے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ صرف اس وجہ سے کہ کسی سے بھنگ برآمد ہوئی، اسے جیل میں قید رکھنا نہیں چاہیئے۔ میری عام معافی سے جیلوں پر بھی بڑھتا ہوا دباؤ کم ہوگا اور معمولی جرم میں قید افراد نئی زندگی شروع کرسکیں گے۔

صدر بائیڈن نے اس بات پر تعجب کا اظہار کیا کہ ہم بھنگ کو ابھی تک ہیروئن کی طرح کا نشہ سمجھتے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ سیکرٹری صحت اور اٹارنی جنرل بھنگ سے متعلق قوانین کا جائزہ لیں اور ترامیم کی سفارشات مرتب کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں