حکومت کا پی سی بی کے مالی معاملات کی چھان بین کا فیصلہ

وزارت بین الصوبائی رابطہ امور نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو پی سی بی اور پی ایس ایل کے آڈٹ کیلیے خط لکھ دیا


Sports Reporter October 08, 2022
فوٹو فائل

حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے گرد شکنجہ کستے ہوئے پاکستان سپر لیگ اور پی سی بی کے چار سالہ اکاؤنٹس کے خصوصی آڈٹ کے احکامات جاری کردیئے۔

حکومت نے پاکستان سپر لیگ 5 کے اکاؤنٹس آڈٹ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جبکہ بورڈ کے سابق سربراہ احسان مانی اور موجودہ بورڈ چیف رمیز راجہ کے ایک سال تک کے معاملات اور بھی سی بی کے 2019 سے 2022 تک کے اکاؤنٹس کے آڈٹ کا حکم جاری کردیا۔

حکومت کی جانب سے خصوصی آڈٹ کا لیٹر متعلقہ حکام کو بجھوا دیا گیا ہے۔ موصولہ لیٹر کے تحت مالی معاملات کی چھان بین کے لیے آڈٹ اعلی درجے کے ماہرین کی زیر نگرانی کروایا جائے گا۔

اس حوالے سے وزارت بین الصوبائی رابطہ امور نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو خط لکھ دیا ہے۔ جس میں لکھا گیا ہے کہ پی ایس ایل 5کے آڈٹ کیلئے میٹنگ پہلے ہی 13اکتوبر کو بلائی جاچکی ہے جبکہ پی سی بی کے چیئرمین اور چیف فنانشل آفیسر کو طلب کیا گیا ہے۔

آڈٹ رپورٹ آنے پر ڈیپارٹمنٹل اکاﺅنٹس کمیٹی مالی معاملات کا جائز لے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں