چلاس میں گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق
مرنے والوں میں ماں اور 8 بچے شامل ہیں
چلاس میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد جان کی بازی ہار گئے، مرنے والوں میں ماں اور بچے شامل ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مکان کی چھت گرنے کا واقعہ گلگت کے علاقے چلاس میں پیش آیا جہاں ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کا حادثے سے متعلق کہنا ہے کہ مرنے والوں لاشیں ملبے سے نکال لیں ہیں جن میں چار بیٹے، چار بیٹیا اور ماں شامل ہیں۔
چھت گرنے کے واقعے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اظہار افسوس کیا اور ایک ہی خاندان کے جانبحق ہونے والے 9 افراد کی بلندی درجات کے لئے دعا کی۔
صدر مملکت کی لواحقین سے تعزیت اور ان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔