کراچی کے مختلف علاقوں سے 3 نوجوانوں کی پھندا لگی لاشیں برآمد

خودکشی کے واقعات ابراہیم حیدری، اورنگی ٹاؤن اور سولجر بازار میں پیش آئے


ویب ڈیسک October 10, 2022
پولیس نے واقعات کی کی تحقیقات شروع کردی ہے (فوٹو فائل)

شہر قائد کے مختلف علاقوں سے تین نوجوانوں کی پھندے سے لٹکی لاشیں برآمد ہوئیں۔

ابراہیم حیدری کے علاقے ریڑھی روڈ علی اکبر شاہ گوٹھ میں واقع پرانا کالج سے ایک شخص کی گلے میں رسی کا پھندا لگی لاش ملی۔پولیس کے مطابق نوجوان کی شناخت 28 سالہ شہزاد ولد قاسم کے نام سے کی گئی، جو لیاری کے علاقے چاکیواڑہ کا رہائشی تھا ۔ متوفی کے بھائی نے بتایا کہ شہزاد غیر شادی شدہ اور ذہنی مریض تھا ۔کوئی کام نہیں کرتا تھا۔

بھائی کے مطابق شہزاد، ابراہیم حیدری میں کسی عامل کے پاس روحانی علاج کی غرض سے آتا تھا ۔ متوفی نے گلے میں گائے باندھنے والی رسی کا پھندا لگا کر چھت کے کنڈے سے لٹک کر خودکشی کی ہے۔ لاش جہاں لٹک رہی تھی وہیں ایک اسٹول بھی رکھا ہوا تھا ۔

دوسری جانب اورنگی ٹاؤن کے علاقے بلوچ گوٹھ محمدی مسجد کے قریب گھر سے ایک نوجوان لڑکے کی گلے میں رسی کا پھندا لگی لاش ملی۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 15 سالہ شہزاد ولد پیر بخش کے نام سے کی گئی۔ متوفی کے گھر والے موت کی تصدیق کے بعد لاش پولیس کارروائی کے بغیر لے گئے ۔

قبل ازیں اتوار کی شب سولجر بازار کی گل رعنا کالونی میں گھر کے اندر سے 14 سالہ لڑکے کی پھندا لگی لاش ملی، جس کی شناخت ابوبکر ولد شاہ نواز کے نام سے کی گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ابوبکر کسی لڑکی سے محبت کرتا تھا اور اس سلسلے میں اہل خانہ کے ساتھ جھگڑے کے بعد دل برداشتہ ہوکر کمرے میں پنکھے کے ہک سے لٹک کر خودکشی کرلی۔

پولیس تینوں واقعات کی تفتیش کررہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں