- کیرئیر کے عروج پر مجھے زہر دیا گیا تھا، عمران نذیر کا انکشاف
- عمران خان حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے
- عمران خان اب اپنے قتل کے بارے میں نیا سازشی بیانیہ بنا رہے ہیں، وزیر دفاع
- مودی کو چور کہنے پر راہول گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت ختم کردی گئی
- تیونس میں تارکین وطن کی 4 کشتیاں ڈوب گئیں؛ 100 سے زائد افراد سوار تھے
- یمن؛حوثی باغیوں نے بھی طالبان کی طرز پر خواتین پرپابندیاں عائد کردیں
- سندھ میں کورونا بڑھنے لگا، شہریوں کو ماسک اور سماجی فاصلے کا مشورہ
- سندھ حکومت ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کی نشاندہی کرنیوالوں کو انعام دیگی
- دی ہنڈریڈ ڈرافٹ؛ شاہین، حارث پِک، فرنچائزز کی بابراعظم میں عدم دلچسپی
- ماں نے نومولود بیٹا ایک لاکھ روپے میں بیچ دیا
- حکومت کا اٹارنی جنرل کو تعیناتی کے اگلے ماہ ہی ہٹانے کا فیصلہ
- پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف بغاوت کا مقدمہ خارج
- عمران خان کے خلاف نیب کیسز کا ریکارڈ لاہور ہائیکورٹ میں جمع
- رونالڈو سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے فٹبالر بن گئے
- طالبان حکومت کو کمزور کرنے کے نتائج افغانستان تک محدود نہیں رہیں گے، وزیرخارجہ
- جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی کیس؛ اعظم سواتی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور
- پنجاب اسمبلی انتخابات ملتوی؛ الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو اعتماد میں لے لیا
- جج دھمکی کیس؛ عمران کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری قابلِ ضمانت میں تبدیل
- کراچی؛ سوئی گیس پائپ میں لیکیج سے دھماکا، 2 منزلہ مکان کا آدھا حصہ منہدم
- پاکستان میں الیکشن اور دیگر آئینی سرگرمیوں میں رکاوٹ پر مبنی کوئی شرط نہیں، آئی ایم ایف
ادارے اگر یہ سمجھتے ہیں کہ تشدد کرکے عزت کروالیں گے تو ان کی بھول ہے، عمران خان

زنجیریں توڑی جاتی ہیں، آزادی چھیننا پڑتی ہے، عمران خان (فوٹو فائل)
راولپنڈی: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جوبھی ان چوروں کو این آر او دے رہا وہ ملک سے غداری کررہا ہے، ادارے اگر یہ سمجھتے ہیں کہ تشدد کرکے عزت کروالیں گے تو ان کی بھول ہے۔
زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے میدان میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے طلبہ کو مخاطب کرکے کہا کہ آج آپ لوگوں نے میری بات بہت آرام سے بات سننی ہے۔ یوتھ پر تاریخ میں لازم ہوجاتا ہے کہ باہر نکلیں۔ ارسطو نے کہا کہ معاشرے میں ناانصافی ہو تو تمام لوگ اس کے خلاف ہوں گے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ بزدل اور خود غرض لوگ ہی نہیں کھڑے ہوں گے۔ نا انصافی کے خلاف آواز بلند کرنا جہاد ہے۔ اگر کسی نے ملک میں ڈاکا مارنا ہے تو میں ان چوروں کے سامنے کھڑا ہوا ہوں۔ ہر روز میرے خلاف نیا مقدمہ درج ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں سے ضمانت کروانے کے لیے عدالت جاؤں گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے کرکٹ سے سیاست تک چیلنج لیے۔ انسان کی پرواز میں سب سے بڑی رکاوٹ ایک ہے اور وہ ہے خوف۔ بزدل انسان کبھی لیڈر نہیں بن سکتا۔نواز شریف ہر مشکل وقت میں باہر چلا جاتا ہے۔ غلام جوتے پالش کرتے ہیں، لیڈر آزاد ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں یہاں طلبہ کو تیار کرنے آیا ہوں۔ ملک کی حقیقی آزادی کے لیے سب نے نکلنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کی مستقل ضمانت منظور
چیئرمین پی ٹی آئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زنجیریں توڑی جاتی ہیں، آزادی چھیننا پڑتی ہے۔ امریکی سازش کے تحت ہم پر امریکی غلاموں کو ہم پر بٹھایا گیا، یہ جاکر امریکا میں بھیک مانگ رہا ہے۔ یہ ملک کو ذلیل کررہے ہیں، انہیں شرم نہیں ہے۔ ملک کا پیسہ چوری کرکے باہر محلات میں رہتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ جیل تو چھوٹی چیز ہے، میں جان کی بازی لگا سکتا ہوں۔ آپ سب نے تیاری کرنی ہے، یہ سیاست نہیں جہاد ہے۔ ملک کی 60 فی صد کابینہ ضمانت پر ہے۔ دنیا بھر کے انقلابات میں طلبہ سامنے آئے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اب زیادہ دیر نہیں ہے، میں کال دینے والا ہوں۔ چوروں کے ٹولے اور ان کے ہینڈلر کے سامنے قوم کھڑی ہوگی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ آزادی چھیننے کیلیے غلامی کی زنجیریں توڑی جاتی ہیں، میں کرپٹ نہیں، اگر کرپٹ ہوتا تو نواز شریف کی طرح دم دبا کر باہر بھاگ جاتا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔