- 9 مئی واقعات: سابق ایم پی اے فرحت فاروق گرفتار
- پی ٹی آئی چھوڑنے والے سابق ارکان اسمبلی کا علیحدہ گروپ بنانے کا فیصلہ
- نیشنل بینک کے ملازمین نے اَن پڑھ خاتون کیساتھ فراڈ کردیا
- ہمارے ساتھ ظلم ہورہا ہے، مزید برادشت نہیں کرینگے، گرفتار پی ٹی آئی خواتین
- پرویز الٰہی کے ترجمان کو پولیس نے احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا
- اسلام آباد میں نوجوان کے قتل پر پی ٹی آئی کا اداروں کیخلاف پروپیگنڈا ناکام
- سابق ڈپٹی اسپیکر پختونخوا اسمبلی محمود جان گرفتار
- فیصل آباد پولیس کو مطلوب 3 ملزمان یو اے ای سے گرفتار
- 9، 10 مئی کو اسلحہ نکال کر پولیس کو دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار
- بھارت کا جرمنی سے 2 سالہ بھارتی بچی کو واپس کرنے کا مطالبہ
- پاکستان کے بعد آسٹریلیا، انگلینڈ بورڈز نے بھی مالیاتی ماڈل پر سوال اٹھادیا
- مجرمانہ کارروائیوں میں سیکیورٹی وردیاں استعمال کرنے والوں پر مقدمے کا حکم
- تجارتی خسارہ، 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر41 فیصد کمی
- سگریٹس پر ٹیکس چوری، خزانے کو سالانہ 240ارب کانقصان
- اثاثہ جات پر انکم سپورٹ لیوی عائد کرنے کی تجویز زیر غور
- جامعہ کراچی میں جھگڑے پر پانچ ملزمان گرفتار
- 9 مئی کو جی ایچ کیو پرحملہ کرنے والے ایک اور شرپسند کی شناخت
- کراچی؛ موٹر ٹیکس ادائیگی چیکنگ 5 جون سے شروع کرنے کا اعلان
- وفاقی ترقیاتی پروگرام 950 ارب روپے تک بڑھانے کا فیصلہ
- ’’ایشیاکپ سے متعلق ہائبرڈ ماڈل مسترد کردیا جائے گا‘‘
سارہ انعام قتل کیس؛ مرکزی ملزم کی والدہ کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

فوٹو : فائل
اسلام آباد: سارہ انعام قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہنواز امیر کی والدہ ثمینہ شاہ کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔
ملزمہ ثمینہ شاہ کو پولیس نے سینیئر سول جج محمد عامر عزیر کی عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمہ کو کل ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا۔
جج نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے اس مقدمہ کا چالان جمع کروا دیا ہے؟ عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ 14 روز کا وقت گزر چکا ابھی تک آپ نے چالان جمع نہیں کروایا۔ تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ چالان بن چکا ہے آج جمع کروا دیا جائے گا۔
تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ملزمہ سے لاکٹ برآمد کرنا ہے لہٰذا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔
مزید پڑھیں؛ سارہ انعام قتل کیس: مرکزی ملزم شاہ نواز کی والدہ گرفتار
وکیل ملزمہ ارسل امجد ہاشمی نے عدالت کو بتایا کہ ثمینہ شاہ پہلے دن سے ہی پولیس کے ساتھ تعاون کر رہی ہے اور ثمینہ شاہ نے خود اپنے بیٹے کو گرفتار کروایا، ہمارے پر 109 کی دفعہ لگائی ہے اس متعلق پولیس بتا دے کس جگہ مشورہ ہوا۔ ملزمہ کے وکیل نے استدعا کی کہ ثمینہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے۔
دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزمہ کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ اسلام آباد پولیس نے ضمانت خارج ہونے پر گزشتہ روز ملزمہ ثمینہ شاہ کو گرفتار کیا تھا۔
واضح رہے کہ 23 ستمبر 2022 کو صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر نے اپنی کنیڈین نژاد پاکستانی اہلیہ سارہ انعام کا قتل کر دیا تھا۔ ملزم شاہ نواز امیر نے فارم ہاؤس نمبر 46 میں اپنی 37 سالہ بیوی سارہ کو بہیمانہ طریقے سے قتل کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔