کے پی حکومت نے ارشد شریف کو تھریٹ الرٹ جاری کرنے کو تسلیم کرلیا

ویب ڈیسک  جمعرات 27 اکتوبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے آئی ایس پی آر کے دعوے کی تصدیق کرتے ہوئے سینئر صحافی ارشد شریف کے حوالے سے تھریٹ الرٹ جاری کرنے کو تسلیم کرلیا۔

ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے ویڈیو پیغام میں کیا، انہوں نے کہا کہ تھریٹ الرٹ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے جاری کیا جسمیں وزیراعلی کا کوئی کردار نہیں۔

بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ تھریٹ الرٹ جاری کرنا سمیت دہشت گردی سے متعلق دیگر معاملات نمٹانا محکمہ انسداد دہشت گردی کی ذمہ داری ہے، ارشد شریف کے بیانات کے مطابق انہیں اور خاندان کو دھمکیاں مل رہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ تھریٹ الرٹ غلط ہوتا تو ارشد شریف کینیا میں قتل نہ ہوتے، رانا بدمعاش اور خواجہ کرپشن دونوں ارشد شریف قتل کے سرغنہ ہیں، پی ڈی ایم کی جانب سے ارشد شریف کی عین تدفین کے وقت پریس کانفرنسز جو اپنے کالے کرتوت چھپانے کے لئے کی گئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔