- حماس نے قطر اور مصر کی جنگ بندی کی تجویز مان لی
- سعودی ولی عہد ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم
- بلوچستان کے مسائل سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہئیں، صدر مملکت
- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار
- جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ
- حکومت سندھ نے پیپلزبس سروس میں خودکار کرایہ وصولی کا نظام متعارف کرادیا
- سعودی ولی عہد کا رواں ماہ دورۂ پاکستان کا امکان
- سیاسی بیانات پر پابندی کیخلاف عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی
- نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
- کے پی وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری
- چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی
- ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر
- کراچی میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ
- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- طعنوں سے تنگ آکر ماں نے گونگے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں کیخلاف مئوثر ایکشن لیا جائے، صدر، وزیر اعلیٰ سندھ کو فون پر ہدایت
کراچی: صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلرز، بھتہ خوروں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر ایکشن لیا جائے اور جرائم پیشہ افراد کے خاتمے تک کارروائی کو جاری رکھا جائے، وہ پیر کو وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کر رہے تھے،
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے صدر مملکت کو کراچی میں قیام امن اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں سے آگاہ کیا، صدر زرداری نے کہا کہ کراچی میں قیام امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،
شہر میں قیام امن اور عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے صدر نے وزیراعلیٰ کو ہدایت کی کہ کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے لیے مؤثر اور مربوط ایکشن لیا جائے اورقانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں،صدر نے کراچی میں قیام امن کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے اور امن و امان کے حوالے سے صدر کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس بھی ہوگا ،
صدر نے وزیراعلیٰ کو ہدایت کی کہ کراچی میں قیام امن کے لیے اتحادی اور سیاسی قوتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے،بھتہ خوری کے خاتمے کے لیے مؤثر پلان ترتیب دیا جائے اور ان کے خلاف کارروائی کو مزید تیز کیا جائے، رمضان المبارک میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور منافع خوروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔