- خیبر پختونخوا میں دو ماہ کے دوران صحت کارڈ پر ایک لاکھ افراد کا مفت علاج
- لاہور میں پرانی دشمنی پر ماں اور 17 سالہ بیٹا قتل
- بھارت میں انتخابات کے چوتھے مرحلے کا آغاز؛ 10 ریاستوں میں ووٹنگ
- غزہ جنگ کے خوفناک نفسیاتی اثرات، اب تک 10 اسرائیلی فوجیوں کی خودکشی
- گندم اسکینڈل؛ وزیراعظم کا ایم ڈی اور جی ایم پاسکو کی معطلی کا حکم
- نان فائلرز کے موبائل بیلنس پر 100 میں سے 90 روپے ٹیکس کٹوتی کا فیصلہ
- خفیہ معلومات کی تشہیر اورپھیلانے والوں کو سزا دینے کا اعلان
- کراچی میں گرمی میں مزید اضافے کا امکان
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ میں مذاکرات، غریب افراد کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر اتفاق
- بابر اعظم دنیا کے کامیاب ترین ٹی 20 کپتان بن گئے
- شاہین کے 300 انٹرنیشنل شکار مکمل
- پاکستانی ایئرلائنز پر پابندی ختم کرنے کے تناظر میں پیش رفت کاامکان
- ہم ترقی یافتہ قوم کب بنیں گے؟
- اسلام آباد میں پی آئی اے پرواز خراب موسم کی زد میں آگئی، متعدد مسافر زخمی
- زہریلے کیمیکل کا استعمال، بھارتی غذائی اشیاء پرعالمی پابندیاں عائد
- اصلاحات کے ذریعے آئی ایم ایف پروگرام کو گیم چینجر بنانا ممکن
- پاکستان کیلیے چند سال آئی ایم ایف کے بغیر مشکل ہیں، برطانوی چیف اکانومسٹ
- انا چھوڑیں ٹیم کو دیکھیں
- استحکام کیلئے خودانحصاری کی طرف بڑھنا ہوگا!
جلسے کیلیے عمران خان کے طیارے کی نور خان ائیربیس پر لینڈنگ
راولپنڈی: تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کے لیے پارٹی چیئرمین عمران خان کا طیارہ نورخان ایئربیس پر لینڈنگ کرگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کی لاہور زمان پارک سے جلسے کے لیے راولپنڈی آمد کے معاملے میں عمران خان کا خصوصی طیارہ نور خان ائیربیس پر اترچکا ہے۔ لاہور سے طیارے نے 2.10 منٹ پر ٹیک آف کیا تھا۔
عمران خان کے ساتھ ان کے بھتیجے احمد خان نیازی اور سینیٹر فیصل خان نیازی بھی ایئربیس پہنچے۔
یہ پڑھیں : سیاست میں آنے کے بعد سے جان کو خطرہ ہے اب مرنے کے خوف پر قابو پالیا، عمران خان
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئربیس پر ہیلی کاپٹر بھی موجود ہے، عمران خان اب نور خان ائیربیس پہنچنے کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : پولیس کا عمران خان کو بلٹ پروف جیکٹ پہننے کا مشورہ
ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے لیے بارانی یونیورسٹی میں ہیلی پیڈ بھی بنایا گیا ہے، ائیربیس پر متبادل کے طور پر عمران خان کے لیے بلٹ پروف وہیکل بھی تیار رکھی گئی ہے۔
نور خان بیس سے عمران خان پیلی کاپٹر کے ذریعے جلسہ گاہ کے لیے روانہ ہوگئے۔ عمران خان کا ہیلی کاپٹر بارانی یونیورسٹی کے ہیلی پیڈ پرلینڈ کرے گا اور یونیورسٹی سے عمران خان بلٹ پروف گاڑی کے ذریعے پنڈال پہنچیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔