توشہ خانہ کیس؛ حکومت کا عمران خان کے گِرد گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  پير 28 نومبر 2022
الیکشن کمیشن اپنے فیصلے میں عمران خان کو 5 سال کے لیے نااہل قرار دے چکا ہے (فوٹو فائل)

الیکشن کمیشن اپنے فیصلے میں عمران خان کو 5 سال کے لیے نااہل قرار دے چکا ہے (فوٹو فائل)

 اسلام آباد: حکومت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس میں عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کا آغاز

ذرائع کے مطابق توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے خلاف حکومت کی جانب سے مزید کارروائی کے لیے نیب اور ایف آئی اے کو درخواست دینے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کی جانب سے گھڑی کو توشہ خانہ سے لے کر سستے داموں فروخت کیا گیا۔

ا س سے قبل الیکشن کمیشن میں حکومت کی جانب سے ریفرنس دائر کیا گیاتھا، جس میں الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں عمران خان کو 5 سال کے لیے نااہل کیا ہے۔  الیکشن کمیشن میں یہ ریفرنس اسپیکر اسمبلی کی جانب سے بھیجا گیا تھا۔ جس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے گھڑی کی مالیت 8 کروڑ 50 لاکھ کے بجائے کف لنکس، پین اورانگوٹھی 2 کروڑ 27 لاکھ روپے میں حاصل کیے۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ریفرنس؛ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل قرار دے دیا

لیگی رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کے مطابق حکومتی سطح پر اس سلسلے میں مشاورت کی جارہی ہے کہ نیب اور دیگر اداروں کے ذریعے عمران خان کے خلاف  کارروائی کی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔