- جامعہ کراچی کے اساتذہ کا پیر سے کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان
- ڈالر کی قدر میں 5.2 روپے کا بڑا اضافہ، انٹربینک قیمت 276 روپے ہوگئی
- پشاور ماڈل کالج میں توہین مذہب کا مبینہ واقعہ، طلبا کی ہنگامہ آرائی
- کرپشن اور ٹیکس چوری کیخلاف کارروائی کیلیے بے نامی ایکٹ فعال
- 2031 تک بجلی پیداوار مقامی ذرائع پر منتقل کرنے کا منصوبہ جاری
- بنگلادیش نے سعودی عرب سے پٹرول ادھار مانگ لیا
- عمران ریاض کے خلاف مقدمہ خارج، رِہا کرنے کا حکم
- ایم ایس سی اسپورٹس سائنسز کرنے والے قومی کرکٹر کون؟
- عمران خان نے جھوٹ، گالی اور گولی کو قومی کلچر بنادیا، مریم نواز
- شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج
- پشاور؛ پولیس لائنز مسجد میں خودکش دھماکے کے بعد نماز جمعہ ادا
- روس نے ہمیں دیگر ممالک سے زیادہ سستا تیل دینے کا کہا ہے، وزیر پیٹرولیم
- پشاور پولیس لائنز دھماکے کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت،خاتون شامل تفتیش
- کے الیکٹرک کو 20 روپے رعایت کے ساتھ بجلی دے رہے ہیں، خرم دستگیر
- موٹر وے پر کار سواروں کا پولیس آفیسر پر تشدد
- لاڑکانہ میں یو ایس ایڈ کا چاول دکانوں پر فروخت، ویڈیو وائرل
- شان مسعود کو میچز کھلانے کیلئے ہیڈکوچ، کپتان کو کالز کی گئیں، سابق چیئرمین
- سندھ ہائیکورٹ؛ افغان کیمپوں میں سہولیات فراہمی کی درخواست مسترد
- قرضوں کا بوجھ اور مشکل فیصلے
- آئی ایم ایف بہت ٹف ٹائم دے رہا ہے، شرائط ناقابل تصور ہیں، وزیراعظم
نارتھ ناظم آباد میں پولیس فائرنگ سے ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی حالت میں گرفتار

فوٹو: فائل
نارتھ ناظم آباد میں سی ٹی ڈی پولیس کی فائرنگ سے مبینہ طور پر ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی زخمی حالت میں فرار ہونے کے بعد خاموش کالونی سے گرفتار کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حیدری مارکیٹ تھانے کےعلاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایف میں واقع نجی اسکول کےقریب سی ٹی ڈی پولیس کی فائرنگ سے مبینہ طور پر ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی۔
ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح ملزمان ایک شہری سے اسلحہ کے زور پر رقم چھین کر فرار ہو رہے تھے، مسلح ملزمان نے سی ٹی ڈی اہلکار کو دیکھ کر اس پر فائرنگ کردی جس پر سی ٹی ڈی اہلکار عامربنگش نے جوابی فائرنگ کی اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ ڈاکو ہلاک ہو گیا۔
ایس ایچ اوحیدری مارکیٹ راشد حسین شاہ نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے مبینہ ڈاکو کے پاس سے ایک پستول ملا ہے تاہم ڈاکو کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔
فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد موٹر سائیکل پر فرار ہونے والا مبینہ ڈکیت گُلبہارخاموش کالونی سفینہ چوک کے قریب جا کر موٹر سائیکل سے گر گیا جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ہے۔
کراچی پولیس کے میڈیا سیل کےمطابق زخمی ڈکیت کی شناخت سید خرم ولد سید ارشاد کے نام سے ہوئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔