- نظام انصاف ٹھیک ہونے تک کچھ ٹھیک نہیں ہوگا:فیصل واوڈا
- پہلا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے پاکستان ویمن ٹیم کو ایک رن سے شکست دے دی
- خیبر پختونخوا: صوبائی وزراء اور مشیروں کی مراعات میں اضافے کی سمری تیار
- فوج سے جلد مذاکرات ہوں گے، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات ہوگی، شہریار آفریدی
- چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
- وزیراعظم کی ہدایت پر کرپشن میں ملوث ایف بی آر کے 13 اعلیٰ افسران عہدوں سے فارغ
- پتوکی کے دو بے گناہ نوجوان بھارت سے رہا ہوکر پاکستان پہنچ گئے
- بی آر ٹی کا مالی بحران سنگین، حکومت کا کلومیٹر کے حساب سے کرایہ بڑھانے کا فیصلہ
- محموداچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری، 27 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
- چینی صدر اور امریکی وزیرخارجہ کی شکوے شکایتوں سے بھری ملاقات
- لاہور؛ 10 سالہ گھریلو ملازمہ پراسرار طور پر جھلس کر جاں بحق، گھر کا مالک گرفتار
- اغوا برائے تاوان کی واردات کا ڈراپ سین؛ مغوی نے دوستوں کے ساتھ ملکر رقم کا مطالبہ کیا
- فیس بک کے بانی کو 50 کھرب روپے کا نقصان ہوگیا
- عازمین حج کیلئے خوشخبری، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ روڈ ٹومکہ میں شامل
- اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری میں تیزی، انڈیکس 72 ہزار 742 پوائنٹس پر بند
- بلدیہ پلازہ میں بیٹھے وکلا کمرے کا ماہانہ کرایہ 55 روپے دیتے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
- ایک ہفتے کے دوران 15 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں
- چینائی میں پاکستانی 19 سالہ عائشہ کو بھارتی شخص کا دل لگادیا گیا
روس نے پٹرول کی پیداوار بند کرنے کی دھمکی دیدی
ماسکو: عالمی قوتوں کی جانب سے روسی پٹرول پر ’’پرائس کیپ‘‘ لگانے پر روس نے خام تیل کی پیداوار بند کرنے کی دھمکی دیدی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جی-7 ممالک اور یورپی یونین کی جانب سے روسی پٹرول کی قیمت زیادہ سے زیادہ 60 ڈالر فی بیرل مختص کی گئی تھی۔
جی-7 اور یورپی یونین کے رکن ممالک اور ان کے اتحادی 60 ڈالر فی بیرل سے زیادہ قیمت پر پٹرول خریدنے پر ان کے آئل ٹینکرز کو انشورنس نہیں دی جائے گی۔
یہ خبر پڑھیں : پوٹن کا روسی تیل کی قیمت کی حد مقرر کرنے کیخلاف سخت اقدمات پر غور
روسی صدر پوٹن نے اس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ مغربی ممالک کے اس اقدام پر جوابی کارروائی پر غور کر رہے ہیں تاہم یورپی ممالک اور جی -7 ممالک اپنے اقدام سے پیچھے نہیں ہٹے تھے۔
جس پر روس نے اب یہ دھمکی دی ہے کہ پرائس کیپ نہیں ہٹائی گئی تو خام تیل کی پیداوار بند کریں گے اور اس طرح دنیا پٹرول کے مزید بحران میں مبتلا ہوجائے گی۔
اس وقت عالمی سطح پر ایل این جی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس پر امریکا نے سعودی عرب پر پیداوار بڑھانے کے لیے دباؤ ڈالا تھا تاہم اوپیک نے انکار کردیا تھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں : روسی تیل کی قیمت کی حد مقرر کرکے پوٹن کے جنگی عزائم کو روکیں گے؛ امریکا
خیال رہے کہ روس یورپی ممالک سمیت دنیا بھر میں گیس اور تیل کی فروخت کرنے والا ایک بڑا ملک ہے تاہم یوکرین جنگ کے آغاز سے اس پر پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔