- سندھ میں گندم ذخیرہ اور اسمگلنگ میں ملوث 336 افراد کی نشاندہی ہوگئی
- سولر پینلز کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئیں
- آزاد کشمیر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج میں حالات کشیدہ، پولیس اہلکار شہید متعدد مظاہرین زخمی
- وزیراعلیٰ بلوچستان کا واپڈا اور وفاق سے 8 گھنٹے بجلی کی فراہمی کا مطالبہ
- گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا میں لفظی جنگ، ایک دوسرے کو دھمکیاں
- اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں جاپان نے پاکستان کو شکست دے دی
- ساڑھے تین ہزار نان فائلرز کی سمز بلاک، 5 ہزار کو خبردار کردیا گیا
- مردار جانور کا 10 من گوشت لاہور منتقل کرنے کی کوشش ناکام
- انٹربورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کردیا
- کراچی میں گرمی کی لہر پیر تک برقرار رہنے کا امکان
- فیض آباد دھرنا کیس؛ سپریم کورٹ نے رپورٹ ٹی او آرز کے برخلاف قرار دے دی
- کھانے میں اضافی نمک چھڑکنے والے ہوجائیں ہوشیار!
- چین کے صحرا میں اونٹوں کیلئے ٹریفک سگنلز نصب
- بلوچستان؛ پوست کی کاشت کے خلاف کارروائی، ملزمان کے حملے میں 6اہلکار زخمی
- پاکستان میں حالیہ 24.8 فیصد مہنگائی اگلے سال 12.7 فیصد پر آنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف
- شیر شاہ کباڑی مارکیٹ میں اسکریپ کی دکانوں کی بندش پر حکومت کو نوٹس
- حکومت کی آئی ایم ایف کو گیس بجلی مہنگی کرنے اور مشاورت سے بجٹ لانے کی یقین دہانی
- شاداب کو رنز پڑرہے تھے تو افتخار، صائم کو اوورز کیوں نہ دیئے! شائقین
- کم عمر لڑکیوں کا نکاح : لاہور ہائیکورٹ کا نکاح رجسٹرار کے خلاف کارروائی کا حکم
- سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان موخر ہوگیا
5 ماہ میں خدمات کی برآمدات میں اضافہ، 2.9 ارب ڈالر موصول
اسلام آباد: ملک سے خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ جبکہ درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں خدمات کی برآمدات سے ملک کو2.90 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے 6 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.743 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ نومبرمیں خدمات کے شعبے کی برآمدات کاحجم 650 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ نومبر 570 ملین ڈالرکے مقابلے 14 فیصد زیادہ ہے۔ اس دوران خدمات کے شعبے کی درآمدات میں 16 فیصد کمی آئی۔
جولائی تا نومبر خدمات کی درآمدات پر 3.765 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 4.456 ارب ڈالر تھا۔ نومبر میں 715 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ نومبر کے مقابلے 27 فیصد کم ہے۔
دوسری جانب موبائل فونز کی درآمدات میں 5 ماہ جولائی تا نومبر سالانہ بنیادوں پر 66 فیصد کمی سے حجم 291 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 857 ملین ڈالر ریکارڈ تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔