آئین کے تحت وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کیا عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں گورنر پنجاب

قانون اور آئین کی بالادستی ہوگی تو ملک آگے بڑھےگا، وفاقی حکومت میں آئینی طریقے سے تبدیلی آئی، بلیغ الرحمان


ویب ڈیسک December 25, 2022
فوٹو فائل

گورنر پنجاب کا بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کو آئینی اختیار کے تحت اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کی اور پھر عملدرآمد نہ ہونے پر ڈی نوٹیفائی کیا۔

گورنر ہاؤس پنجاب میں یوم قائد اور کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک میں قانون اور آئین کی بالادستی ہوگی تو ملک آگے بڑھےگا، وفاقی حکومت میں آئینی طریقے سے تبدیلی آئی کیونکہ مسلم لیگ ن قانون اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزہر اعلیٰ کو آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے کہا کہ اعتماد کا ووٹ لیں، آئینی اختیار کرتے ہوئےوزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹی فائی کیا، عدالت کے فیصلے کا احترام کریں گے۔ پی ڈی ایم نے آئینی حق استعمال کرتے ہوئے ملک کو بحرانوں سے بچانے کے لیے حکومت بنانے کا فیصلہ کیا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے ہمیشہ آئین اور قانون کی بالادستی کی بات کی، ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے ضروری ہے کہ اقلیتوں کو ساتھ لیکر چلیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت کی وجہ سے ایک آزاد مملکت کا حصول ممکن ہوا، قائد اعظم کے رہنما اصول ایمان،اتحاد تنظیم ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔

بلیغ الرحمان نے کہا کہ محمد نواز شریف نے ملک کو موٹر ویز ، ہسپتال ۔ تعلیمی ادارے اور ناقابل تسخیر دفاع دیا، سی پیک جیسے منصوبے کو ملک میں فروغ دیا، ملک کو طویل گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں