طورخم بارڈر پر چھاپا افغانستان سے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

افغان باشندوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد، کراچی سے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ بھی ناکام بنادی گئی


ویب ڈیسک December 27, 2022
(فوٹو فائل)

اے این ایف نے طورخم بارڈر پر چھاپا مار کر افغانستان سے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق طورخم بارڈر پر چھاپا مار کارروائی کے دوران افغانستان سے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق اے این ایف اور ایف سی نے طورخم بارڈر پر مشترکہ آپریشن کیا، جس میں 3 افغان باشندوں سے36 کلو 500 گرام آئس، 8 کلو 580 گرام مشکوک مواد اور 7 کلو ہیروئن برآمدہوئی۔

اے این ایف کی دوسری کارروائی میں کراچی میں نجی کوریئر آفس میں 2 مختلف چھاپوں کے دوران لندن بھیجنے کے لیے تیار پارسلز میں موجود جیکٹس سے 230 گرام مشکوک مواد برآمد ہوا۔

ایک اور کارروائی میں دبئی بھیجنے کے لیے تیار پارسل سے 10 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔ منشیات واسکٹ میں چھپائی گئی تھی۔

اے این ایف نے ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدماے درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں