ڈیوڈ وارنر نے اپنے 100ویں ٹیسٹ میں سنچری بنا کر نیا ریکارڈ بنا لیا

آسٹریلوی اوپنر نے جنوبی افریقا کے خلاف یہ کارنامہ سر انجام دیا


ویب ڈیسک December 27, 2022
فوٹو : گیٹی امیجز

آسٹریلوی ٹیم کے اوپنر بلے باز ڈیوڈ وارنر اپنے 100ویں ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے دنیا کے 10ویں کھلاڑی بن گئے۔

میلبرن میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی اوپنر نے جنوبی افریقا کے خلاف یہ کارنامہ سر انجام دیا۔

قبل ازیں، پاکستان کے جاوید میاںداد اور انضمام الحق بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے گریم اسمتھ اور ہاشم آملہ، انگلینڈ کے جو روٹ، کولن کاؤڈرے اور ایلک اسٹیورٹ، ویسٹ انڈیز کے گورڈن گرینچ اور آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ اپنے 100ویں ٹیسٹ میں سنچری بنا چکے ہیں۔

آسٹریلیا نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کو شکست دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں